دوست کو پلازے کی تیسری منزل سے نیچے پھینک کر مار ڈالا

دوستوں نے 22 سالہ شرجیل کو دعوت کے بہانے بلایا،موقع پر دم توڑ گیا
 پولیس نے ریحان ڈوگر،جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں دوستوں نے دعوت کے بہانے دوست کو بلا کر تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا ۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان شرجیل کو اس کے دوستوں نے دعوت کے بہانے نجی سوسائٹی کے پلازے پر بلا کر اسے چھت سے دھکا دے دیا۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میںقتل کی دفعات کے تحت ریحان ڈوگر۔جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔