بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے 17 ستمبر کو انٹیلیجنس اطلاعات پر ایک بڑا آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا جن میں فتنہ الہندوستان نامی نیٹ ورک کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ مزید یہ کہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔