ستھرا پنجاب کے صفائی کے ہیروز کو "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم سے ذاتی گھر حاصل کرنے کا موقع

ستھرا پنجاب کے صفائی کے ہیروز کو

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے صفائی ورکرز کے لیے "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم کے حوالے سے خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ای او بابر دین اور اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے شرکت کی۔

بابر دین نے بتایا کہ ورکروں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ گھر کی تعمیر کے لیے آسان قرضے حاصل کر سکیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں اور مرحلہ وار راشن کارڈز کی تقسیم بھی شروع ہے۔مرزا ولید بیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آگاہی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکرز اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔ اب تک 77 ہزار سے زائد خاندان اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور 14 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ اسکیم کے تحت ساڑھے چار سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف ہے، جس سے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ورکروں کو فائدہ ملے گا۔