پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے تحت ایک ماہ میں سب سے زیادہ قرضہ جات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مئی سے اکتوبر کے دوران روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں میں 588 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، اور روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں کی اوسط تعداد 289 سے تجاوز کر گئی ہے۔ماہ اکتوبر میں 18,041 خاندانوں کو قرضے فراہم کیے گئے اور ایک ماہ میں 9,271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے آغاز سے اب تک 104,816 خاندان قرضہ جات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 28,382 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے، اور 68,218 گھر ابھی زیر تعمیر ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، اس پروگرام کے لیے 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ہدف صرف 10 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، اور یہ پروگرام ہر عمر کے افراد کے لیے ایک کامیابی کی مثال ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بچے، بوڑھے اور نوجوان سب اس پروگرام کے معترف ہیں۔