پنجاب حکومت نے اپنی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے نئے مرحلے کے لیے نیا ڈیجیٹل ماڈل منظور کر لیا ہے۔
نئے ماڈل کے تحت بینک آف پنجاب پہلی بار براہِ راست بلاسود ہاؤسنگ قرضے جاری کرے گا۔حکام کے مطابق 60 ارب روپے کے قرضوں سے مزید 40 ہزار کم لاگت گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ قرضوں کی فراہمی مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی تاکہ انسانی مداخلت کم سے کم ہو۔اب تک ایک لاکھ سے زائد خاندان سکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، اور نئے ڈیجیٹل ماڈل کے ذریعے مزید خاندانوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔