محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مون سون کا 11واں سپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کے باعث کل بارش کے امکانات موجود ہیں۔آج شہر میں حبس اور گھٹن کی کیفیت رہے گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا سکتا ہے۔