صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہا ہے، جہاں وقفے وقفے سے ہوائیں چلتی رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اس کے علاوہ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی لاہور میں بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں، اور آئندہ چند روز کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔