شہر میں آج کا موسم: گرم اور خشک، دھند کے ساتھ سورج کی روشنی مدھم

شہر میں آج کا موسم: گرم اور خشک، دھند کے ساتھ سورج کی روشنی مدھم

شہر میں آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہلکی دھند اور گرد کے باعث سورج کی روشنی مدھم محسوس ہوگی، جبکہ ہلکی ہوائیں شہر میں چلتی رہیں گی۔ بارش کا امکان آج بالکل نہیں ہے۔موجودہ صورتحال کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا۔ ابتدائی پیش گوئی کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے، جس کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ماہرین موسمیات شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ گرد و غبار اور دھند کے باعث آنکھوں اور سانس کے مسائل سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔