شہر قائد میں موسم گرم اور خشک، راتیں خنک ہونے لگی، محکمہ موسمیات کا دعویٰ

شہر قائد میں موسم گرم اور خشک، راتیں خنک ہونے لگی، محکمہ موسمیات کا دعویٰ

کراچی میں موسم گرم اور خشک، راتیں خنک ہونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ ہوا شمال مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں سال انتہائی سرد موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کیا ہے۔ ان کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم رہیں گی، اور بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں سے وقتی سردی کی لہر آسکتی ہے۔ تاہم، سائنسی بنیادوں پر پاکستان میں انتہائی سرد موسم سرما کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں کیونکہ کسی بھی سائنسی شہادت کے مطابق پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کا کوئی امکان نہیں ہے۔