ٹوکیو(آئی این پی ) جاپانی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔جاپانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا گیاہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا ۔رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے