رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت پر خرچ کی جائیگی،ترجمان اقتصادی امور
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اورجاپان کے درمیان گرانٹ پراجیکٹ پر دستخط ہوگئے جس کے تحت جاپان 9.91 ملین ڈالر کی ایڈ فراہم کرے گا۔ ترجمان اقتصادی امورکے مطابق یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت پر خرچ کی جائے گی۔ ترجمان اقتصادی امورکے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کیے،جاپان کی جانب سے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر تاکانو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کیے، یہ رقم جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔