بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی: امریکی اخبار، پاکستان پرحملے میں بھارتی رافیل کی تباہی مغرب کے لیے سبق: جرمن اخبار

عالمی میڈیا میں آپریشن بنیان مرصوص کے چرچے  مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار

جنگی اور سفارتی محاذ پرناکامی سے دوچار ،مودی سرکار دہلی میں70 ملکوں کے اتاشیوں کو صفائی پیش کرے گی،بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار،سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے آپریشن سندور کو ناکام قرار دیدیا، ٹرمپ بھی پاکستان کے معترف ہو گئے 
 پہلا انٹرو۔۔۔۔
لاہور ( خصوصی رپورٹ )امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔اخبار کا لکھنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے۔’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان نے دس گنا بڑی معیشت سے برابری کی سطح پر بات چیت کر کے جنگ بندی کروائی۔مضمون میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے مسلح افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالی، جبکہ جرمن اخبار نے پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کے لیے ایک سبق" کے عنوان سے جرمن اخبار نے آرٹیکل لکھا ہے۔جرمن اخبار نے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ چینی کمپنی چینگ ڈو کے "مائٹی ڈریگون" جے 10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرینچ طیارہ رافیل کے گرائے جانے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا۔ بھارتی پائلٹس کو پاکستانی پائلٹوں کی طرف سے شدید مزاحمت ملی۔ تیکنیکی برتری کے زعم میں مبتلا بھارت پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جے 10 سی اور پی ایل میزائل کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام رہا۔پاکستان بھارتی حملے کے خلاف بھرپور حکمت عملی بنا کر بیٹھا تھا۔ کچھ بھارتی طیاروں نے پاکستان کا دفاعی حصار توڑا مگر پھر انہیں پاکستان کے پائلٹوں سے شدید لڑائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کو پاکستان اور چین کی انٹیلی جنس شیئرنگ کا بھی کوئی اندازہ نہیں تھا۔انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا جواب دینے اور کروز میزائل سے زمین پر حملوں کے ٹاسک دیے تھے۔ یہ "آپریشنل غلطی" بھارت کو مہنگی پڑگئی۔اخبار نے لکھا کہ رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے۔ روس تیزی سے چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اور یورپ کو سوچنا ہوگا کہ کیا ان کا دفاعی نظام روس اور چینی فضائی دفاع کے مقابلے میں کارگر ثابت ہوگا؟
دوسرا انٹرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 نئی دہلی/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ’’آپریشن سندور‘‘ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا۔بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے سنیئرراہنما ششی تھرور، بی جے پی کے رکن روی شنکر پرساد، جنتا دل یونائیٹڈ کے سنجے کمار جھا، بی جے پی کے بائیجیانت پانڈا، ڈی ایم کے پارٹی کے کنیموزی کروناندھی، این سی پی کی سپریا سولے اور شیوسینا کے ایکناتھ شندے شامل ہیں.بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے رکن کانگریس پارٹی کے راہنما ششی تھرور کریں گے بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم ممالک کا سفر کریں گے مودی سرکار 70 ملکوں کے اتاشیوں کو بھی صفائی پیش کرے گی امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو بری طرح شکست ہوئی، آثار بتا رہے ہیں کہ پہلگام واقعے اور پاکستان سے جنگ میں شکست کی شکار مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی ہوگی .دوسری جانب بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بھی آپریشن سندور کو ناکام قرار دے دیا ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور ناکام ہوچکا اور امریکی صدر کے سامنے بھارتی وزیراعظم نے سرنڈر کردیا انہوں نے آپریشن سندور میں ناکامی کو مودی کے کیریئر کا سب سے بڑا دھبہ قرار دیابتایا جارہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پاکستان کے معترف ہوگئے، بھارت کے جنگی جنون کو سفارتی محاذ پر منہ توڑ شکست کے بعد سے بھارت اپنی ہزیمت چھپانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے، صدر ٹرمپ نے مسلسل تیسری بار خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا، فاکس نیوز انٹرویو میں ٹرمپ نے کھل کر پاکستان کی تعریف کی۔امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دے کر عالمی قیادت کا ثبوت دیا، پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکی تھی، ہم نے ممکنہ ایٹمی تصادم کو روک کر خطے میں امن قائم رکھا، پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے، پاکستان نے تجارت کی پیشکش خوش دلی سے قبول کی جو خطے میں استحکام کی علامت ہے، پاکستان کے ساتھ زبردست بات چیت ہوئی، ہم انہیں نہیں بھول سکتے، پاکستانی لوگ ناصرف ذہین ہیں بلکہ پاکستان معیاری مصنوعات بنانے والا ملک ہے بھارتی پولیس نے ٹریول وی لاگر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کیالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے حصار سے حراست میں لیا ہے۔یوٹیوب چینل ’دیسی۔انڈو۔جو‘ کے نام سے سفری وی لاگز بنانے والی جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر سبسکرائبر کی تعداد پونے 4 لاکھ سے زائد ہے۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اْن کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔