کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہو گا، جس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔