صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کا سالانہ عرس ، قصور میں 23 اگست کو مقامی تعطیل

 قصور (آئی  این پی) 23 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری و عوامی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق قصور کی ضلعی انتظامیہ نے صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 268ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے 23 اگست، بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری و عوامی ادارے بند رہیں گے، جس کے باعث ضلع کے مکین دو روزہ ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔حضرت بابا بلھے شاہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات 22 اگست سے شروع ہوں گی اور 24 اگست 2025 تک جاری رہیں گی۔