ملک میں پہلی بار لائیواسٹاک انشورنس سکیم کا باقاعدہ آغاز

کراچی(آئی این پی ) پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق انشورنس کمپنی کے تعاون سے لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کا آغاز گلیات سے کیا ہے، منصوبے کی نگرانی کے لیے پہلے جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اسکیم کا مقصد تیندوں کے حملوں میں مویشی گنوانے والے کسانوں کو مالی معاوضہ دینا ہے، کسانوں کو مالی معاوضہ دیکرجنگلی حیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکاجائیگا۔ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے صرف خنجراب میں 2023 کے دوران لائیو اسٹاک اور تیندوں پر حملوں کے 499 واقعات ہوئے، 2015 سے 2023 کے دوران انتقامی کارروائی کے طور پر 6 برفانی تیندوے مارے گئے، انشورنس ماڈل پہاڑی علاقوں کی غریب برادریوں کے مالی نقصانات کاازالہ کرے گا۔