اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ (آئی این پی) سال2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم ایک روز کے لیے ملتوی کر دی گئی،خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،لکی مروت میں جرگے نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔