شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ خود کش حملے کی کوشش کی گئی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
اس حملے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچوں جاں بحق ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے حملے کو روکنے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، اور حملے کی ذمہ داری خارجی دہشت گرد گروپ گل بہادر نے قبول کی ہے۔ یہ گروپ افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔حملے کے بعد فتنہ الخوارج کے دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔