13 تا 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائیاں کی گئیں۔
شمالی وزیرستان کے سپن وارم علاقے میں ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم جاری رہے گی اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔