وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اور وہ خود سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے اور بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔