شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے امریکا اور اتحادیوں کو فوری خطرہ نہیں، امریکی فوج

شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے امریکا اور اتحادیوں کو فوری خطرہ نہیں، امریکی فوج

امریکی فوج کے مطابق شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربے سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو کسی فوری خطرہ کا سامنا نہیں ہے۔

 یونائیٹڈ اسٹیٹس انڈو پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ امریکی اہلکاروں، خطے کے ممالک اور اتحادیوں کے لیے فوری طور پر کسی خطرہ کا سبب نہیں ہے۔امریکی فوج کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل تجربہ شمالی کوریا کے عدم استحکام پیدا کرنے کے اقدامات کو ظاہر کرتا ہے، مگر امریکہ اپنے اور خطے میں موجود اتحادیوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ وہ اس تجربے سے آگاہ ہیں اور اتحادیوں و شراکت داروں سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔دریں اثنا، شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ بیرونی خطرات کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کا بھرپور جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔