ڈمپر وٹرالے کی ٹکر ،2نوجوان جاں بحق ،2زخمی

 اڈہ بہادر شاہ کے قریب حاثے میں شاہ موقع دم توڑگیا،ثاقب اورمختارزخمی 
شرقی بائی پاس چوک کے قریب ٹرالے کی ٹکر، موٹرسائیکل سوارنیازچل بسا
ساہیوال،گگومنڈی (خصوصی رپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اڈہ بہادر شاہ کے قریب مختار سمیت تین افراد موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ شاہ محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 22 سالہ ثاقب اور 41 سالہ مختار زخمی ہو گئے۔ دوسرا حادثہ شرقی بائی پاس چوک کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار نیاز احمد کو ٹکر ماری، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ادھرعارفوالاکے نواحی گا ئوں 149۔ای بی کارہائشی محمدمدثراپنی فیملی کے ہمراہ کارپر ملتان جارہاتھا کہ اڈاکواٹرکے نزدیک سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں کار سوارمحمدمدثر ،غلام مصطفیٰ اوردوخواتین سمیت چارافرادشدیدزخمی ہوگئے۔