بس کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار 2نوجوان جاں بحق

دونوں نوجوان گجرات سے حافظ آباد جارہے تھے، بس ڈرائیور زیر حراست
وزیر آباد(خصوصی رپورٹ) وزیر آباد تیز رفتار بس کی ٹکر گجرات سے حافظ آباد جاتے ہوے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ، حادثہ اندرون جی ٹی روڈ گیمن پل کے قریب پیش آیا،بس ڈرائیور کو پولیس تھانہ صدر نے حراست میں لے لیا ، ریسکیو 1122 نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات کی جانب وزیر آباد سے آتے ہوے موٹر سائیکل کے سامنے اچانک بھینسیں آ گئیں جن سے بچتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوان سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرا گئے ،حادثہ کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان حافظ آباد کے محلہ قادر آباد گلی نمبر 4 کا رہائشی 26 سالہ عامر شامل ہے جبکہ دوسرے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ صدر پولیس حادثہ کی تحقیقات اور نوجوانوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔