کار سے ٹکر، ویگن الٹ گئی،خاتون جاں بحق ، 2زخمی

حادثہ یوسف والا نورشاہ روڈ پر پیش آیا، 55سالہ بشیراں موقع پر ہی دم توڑ گئی 
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میں تیز رفتار ویگن اور کارمیں خوفناک ٹکر سے ویگن الٹ گئی، ایک خاتون جاں بحق ، 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ یوسف والا نورشاہ روڈ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55سالہ بشیراں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 46سالہ سائرہ بی بی اور 42سالہ غلام عباس شدید زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیوون ون ٹو ٹو اہلکاروں نے فوری طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔