بہاولنگر (خصوصی رپورٹ) پولیس نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری ملزم طاہر عرف طاری کو گرفتار کر لیا ملزم متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم طاہر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ آفیسر کالونی کے قریب گن پوائنٹ پر ایک تاجر سے لوٹ مار کی تھی، جس کے بعد وہ طویل عرصے سے روپوش تھا۔