حکومت پرخوف طاری، اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں: بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے
 حکومت کچھ بھی کر لے پی ٹی آئی   والے اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائیں گے
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے  پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے اعلان پر حکومت پر شدید خوف طاری ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے۔ حکومت کچھ بھی کر لے، تمام کوششوں کے باوجود تحریک انصاف والے اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔