سانحہ بلدیہ ٹائون کیس: عبدالرحمان عرف بھولا ،زبیر عرف چڑیا بری

سپریم کورٹ نے  ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹائون کے ملزموں عبدالرحمان عرف بھولا کو بری کو دیا عدالت نے ملزم زبیر عرف چریا کو بھی بری کر دیاملزمان کو شک کا فایدہ دے کر کیاگیاہے ۔سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیاہے۔جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی مین تین رکنی بنچ ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں ملزمان کی جانب سے فروغ نسیم ایڈووکیٹ پیش  ہوئے ۔عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی اپیل غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔فیصلہ کالعدم ہوچکا تو ریمارکس ازخود ختم ہوچکے ہیں۔تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا اور وجوہات بھی جاری کی جائیں گی۔