اپنی طاقت سے دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں:خامنہ ای

اللہ ایرانی قوم کو بڑی فتح سے نوازے گا، ایران حق اور سچ پر کھڑا ہے : سپریم لیڈر کا پیغام
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو خوف سے باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے  اپنی طاقت سے دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا میری قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی خوف کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ  اپنایا ہے اْسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں‘ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔