معمولی تلخ کلامی پرگولیاں چلادیں،نوجوان زخمی

ملزمان باپ بیٹے وقاص اوروقارفلمی انداز میں فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ،زخمی علی رضا ہسپتال داخل

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک نوجوان زخمی ہوگیا،شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فلمی انداز میں ہونے والی فائرنگ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔فائرنگ کی زد میں آکر علی رضا نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق وقاص اور وقار نے معمولی تلخ کلامی پر محلہ دار پر فائرنگ کی، باپ بیٹا ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔