جمیلہ اور عمر موقع پرچل بسے،ٹرالرایک موٹرسائیکل کوبچاتے دوسریپرچڑھ گیا
رینالہ خورد ( خصوصی رپورٹ) رینالہ بائی پاس پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سیخاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس شیر گڑھ روڈ کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک روڈ پر آئے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹرالر دوسرے موٹر سائیکل پر چڑھ گیا، اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد سر میں چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر چل بسے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت جمیلہ بی بی اور عمر کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ ایک شدید زخمی شخص کا نام اشتیاق بتایا گیا ہے۔