رواں سال ،مقابلوں کے 65 مقدمات

 زیر حراست ملزموں کے فرار ہونے پر مختلف تھانوں میں 10 مقدمات کا اندراج ،صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا پہلا نمبر 
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال شہر کے مختلف تھانوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 65 مقدمات درج ہوئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق زیر حراست ملزموں کے فرار ہونے پر مختلف تھانوں میں 10 مقدمات کا اندراج کیا گیامبینہ پولیس مقابلوں میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 15، 15 مقدمات کیساتھ سر فہرست ہیں کینٹ ڈویژن 13، سٹی ڈویژن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 10 مقدمات درج کئے گئے،سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال میں 6، 6 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے زیر حراست ملزموں کی فراری میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 4 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہاسٹی ڈویژن 3، سول لائنز ڈویژن سے 2 زیر حراست ملزمان فرار ہوئے ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں زیر حراست ملزم کی فراری کا ایک مقدمہ درج ہوا۔