صدر ،ماڈل ٹائون ڈویژن 118، 118 مقدمات کے ساتھ سر فہرست
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے،رواں سال مختلف تھانوں میں زیادتی کے 481 اوراجتماعی زیادتی کے 31 مقدمات درج ہوئے۔زیادتی کی وارداتوں میں صدر اور ماڈل ٹان ڈویژن 118، 118 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن زیادتی کے 106 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹائون ڈویژن زیادتی کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سول لائنز ڈویژن میں 47، سٹی ڈویژن میں زیادتی کے 42 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔اجتماعی زیادتی کی 7 وارداتوں کے ساتھ کینٹ ڈویژن دوسرے ،اقبال ٹان اور ماڈل ٹان ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 5، 5 مقدمات درج کئے گئے۔سول لائنز ڈویژن میں 3، سٹی ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔