اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وزیرمملکت طلال چودھری کو فون پر دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی ایل پی عہدیداروں نے ملزم کو نمبر فراہم کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے ٹی ایل پی عہدیداروں کی جانب سے دھمکیوں کی ہدایات کا اعتراف کیا ہے۔ملزم ثاقب نے بتایا کہ منانوالہ کا رہائشی ہوں، ٹی ایل پی عہدیداروں نے طلال چودھری کا نمبر دیا، ٹی ایل پی کے ایک گروپ نے ہدایت دی کہ طلال کو دھمکیاں دیں۔گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے اور معذرت خواہ ہوں۔