طلال چودھری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار

ٹی  ایل پی کے ایک گروپ نے مجھے  نمبر دیا اور ہدایت کی تھی  طلال چودھری  کو دھمکیاں دیں
 مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے ‘ معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا صارفین  افواہیں نہ  پھیلائیں:ملزم
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی ایل پی عہدیداروں نے ملزم کو نمبر فراہم کیا۔ رپورٹ کے  مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کارکن کو وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم نے ٹی ایل پی عہدیداروں کی جانب سے دھمکیوں کی ہدایات کا اعتراف کیا ہے۔ملزم ثاقب نے بتایا کہ منانوالہ گائوں کا رہائشی ہوں، ٹی ایل پی عہدیداروں نے طلال چودھری  کا نمبر دیا، ٹی ایل پی کے ایک گروپ نے ہدایت دی  طلال چودھری  کو دھمکیاں دیں۔گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے اور معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں افواہوں کو نہ پھیلائیں۔اپنے ویڈیو بیان میں ملزم ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں امن کو فروغ دیں، میں اپنے ملک اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔