ٹی ایل پی فساد پھیلا رہی ہے ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی طلال چودھری

پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں‘املاک پر حملوں کی اجازت نہیں دے سکتے
غزہ امن معاہدے کے بعد احتجاج کی وجہ کیاہے؟اس کامقصدکچھ اورہے، انہوں نے ایک درجن سے زائدپولیس اوررینجرزاہلکاروں کوزخمی کیاہے:وزیر مملکت کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے  ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  ریاست کسی جتھے  کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔اْنہوں نے کہا  پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا   غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ شکراداکیا،غزہ امن معاہدے پرخوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہرعالمی فورمزپرفلسطین کیلئے بھرپورآوازاٹھائی،پاکستان نے غزہ کامعاملہ بھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔ طلال چودھری نے کہا کہ جتھے کوکسی صورت سرکاری املاک پرحملے کی اجازت نہیں دے سکتے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگرفلسطین،حماس اورتمام سٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کوکیامسئلہ ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کے بعد احتجاج کی وجہ کیاہے؟اس کامقصدکچھ اورہے،انہوں نے مسجد کے تقدس کابھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سیزائدپولیس اوررینجرزاہلکاروں کوزخمی کیاہے،ن کوروکنے کیلئے طاقت کااستعمال نہیں کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پرحملے کیے، پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے لیکن یہ حق شرائط کیساتھ ہے