حکومت کی جانب سے جنوبی وزرستان میں آپریشن کے متاثرین میں 117 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں:سینیٹ اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے حکومت کی جانب سے جنوبی وزرستان میں آپریشن کے متاثرین میں 117 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں 2008-2009 کے دوران خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا وفاقی حکومت متاثرین کو 65 ارب روپے کے بقایا جات دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کے لیے 117 ارب روپے تقسیم کیے گئے، جنوبی وزیرستان میں گھروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے دوبارہ سروے کرایا گیا، مکمل تباہ ہونے والے گھر کے لیے 4 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا تھا۔