گوجر خان :تربیتی طیارہ کی کریش لینڈنگ، مرد،خاتون پائلٹ زخمی

طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا تھا ، فنی خرابی پر پائلٹ نے مہارت سے کھیت میں اتار ا
جاتلی ،راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔حکام کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون پائلٹ سوار تھے، تربیتی طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیت میں اتار لیا جس دوران پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔