فرانس، لینڈنگ کے دوران طیارہ کریش کرگیا،شریک بانی کلاڈ گیلمو چل بسے

دونوں افراد تجربہ کار اور باقاعدہ لائسنس یافتہ پائلٹ، وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع
پیرس (آئی این پی)دنیا کی معروف ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی یوبی سوفٹ کے شریک بانی کلاڈ گیلمو فرانس کے مغربی علاقے میں پیش آنے والے ایک طیارہ حادثے میں چل بسے ہوگئے۔ حکام کے مطابق گذشتہ شام دو انجنوں والے ایک چھوٹے طیارے سیسنا 421 کو حادثہ پیش آیا، طیارے میں کلاڈ گیلمو اور ایک تربیتی پائلٹ سوار تھ،حادثہ بحرِ اوقیانوس کے ساحل پر واقع لا بول ہوائی اڈے کے قریب لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی میئر فرانک لووریے نے بتایا کہ دونوں افراد تجربہ کار اور باقاعدہ لائسنس یافتہ پائلٹ تھے