سوڈان، فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش ،تمام افراد ہلاک

عالمی  خبر رساں ادارے  کے مطابق مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا
خرطوم (آئی این پی )سوڈان کے مشرق میں فوجی مال بردار طیارہ الیوشین آئی ایل-76 ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش کرگیا، حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام ارکان جان کی بازی ہار گئے۔  عالمی  خبر رساں ادارے  کے مطابق مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا جس پر وہ بحیرہ احمر کے پورٹ پر اترنا چاہ رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سوڈان کی فوج نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود تمام افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں تاہم بیان میں تعداد نہیں بتائی گئی