راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔حکام کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے۔ پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔