واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا ۔کریش لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کی ٹکرا کے باعث تاروں میں شعلے بھڑک اٹھے،چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریے میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ خوش قسمتی سے بچ گیا۔ اسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔