سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ کارروائی فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کے خلاف انجام دی گئی، جس میں گروپ کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق، خارجی گروپ گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی شامل تھا۔مزید یہ کہ، طارق کچھی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی میں سہولت کار کے طور پر کام کر رہا تھا، اور اس کی دہشت گرد تشکیل کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔