پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اپریل 2026ء کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے ساتھ بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ مہم عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔