اعجاز احمد چوہدری کی سانحہ 9 مئی کی سزاؤں کی اپیلیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

اعجاز احمد چوہدری کی سانحہ 9 مئی کی سزاؤں کی اپیلیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

اعجاز احمد چوہدری کی سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کو سانحہ 9 مئی 2023 کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔

 اعجاز احمد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر دس دس سال کی قید سنائی ہے۔یہ اپیلیں اس معاملے میں اہم پیش رفت ہے، جہاں عدالت عالیہ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں یا انہیں کالعدم قرار دیا جائے گا۔ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، جو سیاسی اور قانونی حلقوں میں بھی اہمیت کا حامل ہے۔