پشاور: 9 مئی کے ملزمان کی ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں

پشاور: 9 مئی کے ملزمان کی ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں

پشاور: 9 مئی کے واقعات میں ملوث 27 ملزمان نے ملٹری کورٹ سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

ملزمان نے قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی مدد سے کورٹ آف اپیل میں ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ ٹرائل کے دوران انہیں مکمل صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ اپیل میں کہا گیا کہ سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اور ملزمان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ اپیل میں درخواست کی گئی کہ تمام اپیلیں منظور کر کے ملزمان کو الزامات سے بری کیا جائے۔