نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ، جہاں مختلف علیحدگی پسند گروپوں کے حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 35 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے یہ صورتِ حال بی جے پی حکومت کے لئے آئندہ سال ہونے والے 2026 کے ریاستی انتخابات سے قبل ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔