امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں:محکمہ خار جہ کا دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو پیغام  
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے کیلئے راغب کریں۔جاری پیغام کے مطابق اس نئے معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے، ٹرمپ چند ہفتے قبل دعوی کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور کاروبار کیلئے تیار ہے۔