سوڈان: باغی فورس کا حملہ، 56افراد ہلاک،150سے زائد زخمی

 آر ایس ایف نے ام درمان شہر کے بازار پرگولہ بارود سے حملہ کیا گیا ،غیر ملکی میڈیا
خرطور(آ ئی این پی ) سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس کی جانب سے ایک بازار پر حملے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ام درمان شہر کے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہو گئے۔  واضح رہے سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔