کنساشا(آئی این پی )کانگو میں طویل عرصے سے جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور ایم 23 باغی گروہ کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے دوحا میں امن معاہدے پر دستخط کر دیئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امن معاہدے کیلئے قطر اور امریکا نے ثالث کا کردار ادا کیا، ایم 23باغی گروہ ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ شامل ہوگا۔عالمی ماہرین کے مطابق معاہدہ بڑی کامیابی ہے، کانگو میں امن قائم ہونے کی امید ہے، معاہدہ کانگو میں کئی سالوں سے جاری تنازع ختم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدہ فریقین کے درمیان اعتماد بڑھانے اور مذاکرات کے نئے راستے کھولے گا