اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف تادیبی کارروائی سے آئندہ سماعت تک روک دیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے پاکستان میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، وزارت صحت اور ڈریپ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا