ابھی ہڑتال کا وقت نہیں آیا، ڈیلرز کے مفادات کا سودا نہیں کرسکتے،چیئرمین عبدالسمیع خان کی پریس کانفرنس
کراچی (آئی این پی )پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4مارچ کو پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہڑتال کا وقت نہیں آیا، ڈیلرز کے مفادات کا سودا نہیں کرسکتے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ 4مارچ کو ہڑتال کی جانے کے حوالے سے کچھ آوازیں آرہی ہیں، ہم نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے، ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ ہم رمضان المبارک میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتے، ڈی ریگولیشن کے مکمل خلاف ہیں۔عبدالسمیع خان نے مزید کہا کہ ڈیلرز کے مفادات کا سودا نہیں کرسکتے، ڈی ریگولیشن کے خلاف 3سال سے آواز اٹھارہے ہیں، ڈی ریگولیشن سے پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ میں اضافہ ہوگا، وزارت پٹرولیم کی جانب سے سمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔